ٹانک میں 4پولیوورکر اغوا، 2کو بازیاب کروا لیا گیا

Tank , Polio workers kidnaped, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد :  خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیو ڈیوٹی پر معمور خاتون سمیت 4 اہلکار  اغوا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا۔ 

 ڈی پی او  ٹانک افتخار علی شاہ  کا کہنا ہے کہ کڑی عمر خان میں پولیو مانیٹرنگ ٹیم کے 4اہلکاروں کو  اغواء کیا گیا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی ، پولیو ورکرز پولیو مانیٹرنگ کے لئے کڑی عمر خان جارہے تھے،نامعلوم افراد نے ڈرائیور سمیت پولیو ورکر کو اغواء کرلیا،پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، پولیو مانیٹرنگ ٹیم بغیر سیکورٹی کے مانیٹرنگ کے لئے دور افتادہ علاقے گئیں۔

 پولیس سرچ آپریشن کے نتیجے میں پولیو ٹیم کے اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا، پولیو ٹیم انچارج شائلہ نور اور ڈرائیور وحید کو بازیاب کروا لیا گیا ، البتہ ذوالفقار اور محمد شعیب کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے ۔