ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں شدید بارشیں اور سیلاب، 30سے زائد افراد ہلاک

flood in india kerala
کیپشن: kerala india floods
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 شدید سیلاب سے متعدد مکان اور گاڑیاں  بہہ گئیں  صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے  فوج اور نیوی کے اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شامل ہیں۔ کیرالہ کو سن دو ہزار اٹھارہ میں بھی بدترین سیلابی ریلوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تب تقریبا چار سو افراد ہلاک اور تقریبا دو لاکھ بے گھر ہو گئے تھے۔ ایک اعشاریہ تین ارب آبادی والے ملک بھارت میں سالانہ سینکڑوں افراد شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔