جنت مرزا کو وقار ذکا نے آڑے ہاتھوں لے لیا

جنت مرزا کو وقار ذکا نے آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان میں  ٹک ٹاک ایپ میں فالوورز کی تعداد میں سب کو پیچھے چھوڑنے والی سپرسٹار جنت مرزا نے ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر   وقار زکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوکہا کہ ان کے بقول ٹک ٹاکر فحاشی پھیلارہے ہیں، جواب میں وقار زکا نےجنت مرزا کو  " چاچی لاسوری" کا لقب دیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹک ٹاک پر 1 کروڑ سے زائد فالوورزحاصل کرنے والی ٹک ٹاک سپر سٹار جنت مرزا نےٹِک ٹِک کے معروف سٹار جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام کہانی کے ذریعے وقار ذکا کا  اصلی چہرہ یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر   وقار زکا وہ صرف ٹک ٹاک پر اپنی ریٹنگ اور ویووز بڑھانے کی خاطر تبصرے کرتے ہیں،ان کے بقول ٹک ٹاکر فحاشی پھیلارہے ہیں۔

جنت مرزا کا کہناتھا کہ ان کے شو کا کیا ہوگا جس میں وہ چیلنج دیتا تھا ، تمہاری سنیپ چیٹ اور جرت کی تمام ویڈیوز یوٹیوب پر آج بھی موجود ہیں۔ جنت نے کہا کہ ریٹنگ کے پیچھے اپنی زبان گندی مت کرو،وقار کو چچا کے لقب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کئے ہوں کے اچھے کام لیکن ایک بار یوٹیوب سے اپنا مواد تو ہٹالو۔ فیصلہ لوگ کریں گے کون اچھا؟ہم نے بھی بہت اچھے کام کئے تمہاری طرح دکھاوا نہیں کیا۔

جنت مرزا کا مزید کہناتھا کہ پہلے خود کو ٹھیک کرلو پھر ہم ٹک ٹاکرز کو برا بھلا کہناتھا، جنت مرزا کو وقار ذکا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے جواب دیا، جنت مرزا کو  " چاچی لاسوری" کا لقب دیتے ہوئے طنز کیا کہ"آپ نے ہر غیر اسلامی کام کیا ہے اور اس کی ترویج کی ہے ، لیکن نیکی کرکے اس کو  پرموٹ نہیں کرتی دریا میں ڈالتی ہوں، اسلام میں اس بات کا کوئی تعلق نہیں۔

جنت مرزا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وقار نے کہا کہ جا کر کبھی قرآن پڑھا ہو تو پتہ ہو،سورہ البقرہ کی ایک آیت کا مفہوم بیان کرتے ہوئے نیکی کے بارے وضاحت کی،وقار ذکا نے یہ بھی کہا کہ ان کی  بہت بڑی فین فالوونگ ہے جو صرف ان کے صرف ایک اشارے پر آپ کاانسٹاگرام اکاؤنٹ رپورٹ ہوگا کہ نظر بھی نہیں آئے گا۔

چیلنج کرتے ہوئے وقار ذکا نے کہا کہ" چاچی لاسوری"  اگر نیکی میں میرا مقابلہ کرنا ہے تو کرکے دکھاؤ۔آپ پاکستان کے جس علاقہ سے الیکشن لڑلیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وقار نے جنت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے پیار سے میری تصویر لگائی محبت تو نہیں ہوگی مجھے سے؟؟سنگل ہوں لیکن دستیاب نہیں ہوں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer