سٹی42: وزیر اعلیٰ کا عرس داتا صاحب اور چہلم امام حسینؑ کیلئے فول پروف سکیورٹی کا حکم، کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کوپر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عرس داتا صاحب اور چہلم امام حسینؑ کیلئے فول پروف سکیورٹی کا حکم دے دیا، محکمہ داخلہ نے انتظامات کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، امن عامہ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، عوام کےجان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور کام نہیں ہوسکتا، پر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔