باغات کے شہر میں سردی کی آمد، تیزہواؤں کے ساتھ بارش

باغات کے شہر میں سردی کی آمد، تیزہواؤں کے ساتھ بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: باغات کے شہر میں ہوئی سردی کی انٹری، شہرکے مختلف علاقوں میں تیز بارش، گہرے سرمئی بادل سے دن میں رات کا سماں، ٹھنڈی ہواؤں نے شہر کا موسم خوشگوار بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 12 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی، سب سے کم بارش اپر مال صرف 2 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی، جیل روڈ 6.2 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 1.9 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

واساہیڈآفس گلبرگ میں 7.4 ملی میٹر،مغلپورہ میں 8.5 ملی میٹربارش ریکارڈ، نشترٹاؤن 2.5، چوک ناخدا 12 ملی میٹر، پانی والاتالاب 4.5 ملی میٹربارش ریکارڈ، فرخ آباد 10 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 11، سمن آباد 6 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ  واسا کا تمام عملہ صبح سویرے  سے فیلڈ میں موجود ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer