رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے شیڈول کا اعلان

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے شیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ  2018  کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پہلا مرحلہ یکم نومبر سے چار، جبکہ دوسرا مرحلہ 8 نومبر سے گیارہ تک جاری رہے گا۔  

تفصیلات کے مطابق عالمی تبلیغی جماعت نے سالانہ اجتماع کے دونوں مرحلوں اور شرکت کرنے والے اضلاع کے شیڈولز کا اعلان کردیا گیا ہے، پہلا مرحلہ یکم نومبر کو شروع ہوگا اور 4 نومبر کی صبح کو دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا، پہلے مرحلےمیں لاہور، پشاور، ملتان اور کوئٹہ سے لوگ شرکت کرسکیں گے۔ جبکہ دوسرا مرحلہ 8 نومبر سے شروع ہو گا اور 11نومبر کو دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا، دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، سوات، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے لوگ شرکت کریں گے، شیڈول سے ہٹ کر دیگر اضلاع کے افراد کو شرکت سے سختی سے منع کیا گیا ہے، جبکہ عالمی تبلیغی اجتماع میں انڈیا اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک سے معروف مذہبی سکالرز بھی شرکت کریں گے۔                   

Shazia Bashir

Content Writer