ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

 آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، فاسٹ باؤلر محمد عامر ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹونٹی ٹیم سے بھی باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کی سربراہی میں چار رکنی قومی سلیکشن کمیٹی نے کینگروز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لئے سرفراز احمد کی قیادت میں 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی تمام تر کوششوں کے باوجود سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے ڈراپ کرتے ہوئے ان کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر نوجوان وقاص مقصود کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ فٹنس لیول پورا کرنے پر لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

 جبکہ قومی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں سرفراز احمد کپتان، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی،  حسین طلعت، محمد حفیظ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری، حسن علی، وقاص مقصود، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچز 24, 26 اور 28 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer