ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروفیسر آصف بشیر  پاکستان سوسائٹی آف نیوروسرجنز  کےصدر منتخب ہو گئے

پروفیسر آصف بشیر  پاکستان سوسائٹی آف نیوروسرجنز  کےصدر منتخب ہو گئے
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان سوسائٹی آف نیوروسرجنز کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے۔پروفیسر آصف بشیر  پاکستان سوسائٹی آف نیوروسرجنز  کےصدر منتخب ہو گئے۔

ملک بھر سے نیوروسرجنز  نے انتخابات میں بھرپور شرکت کی۔ 

ڈاکٹر اسد شاہ  ینگ نیوروسرجنز پاکستان کے چئیرپرسن منتخب ہوئے۔

دونوں نومنتخب عہدیداران کا تعلق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور سے ہے۔

پروفیسر آصف بشیر  نے اپنے انتخاب کے بعد کہا،  ملک بھر میں نیوروسرجری کو مضبوط بنائیں گے۔  عالمی معیار کی ورکشاپس اور سیمینارز کے انعقاد کا ا نتظام کریں گے۔

ڈاکٹر اسد  شاہ نے کہا،  فورم نوجوان ڈاکٹروں کیلئے بین الاقوامی تربیت کے مواقع فراہم کرے گا۔  نئی قیادت نیوروسرجری کو عالمی معیار کے مطابق آگے لے جائے گی۔