ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کی ریکوری مہم، رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے وصول

لیسکو کی ریکوری مہم، رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے وصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا:لیسکو کی جانب سے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے جاری ریکوری مہم کے دوران رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔

 نومبر میں مجموعی طور پر 2400 نادہندگان سے واجبات وصول کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سنٹرل سرکل: 368 نادہندگان سے 1 کروڑ 68 لاکھ 20 ہزار روپے ریکوری کی گئی،ایسٹرن سرکل: 134 نادہندگان سے 48 لاکھ 60 ہزار روپے،سدرن سرکل: 2 نادہندگان سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے،شیخوپورہ سرکل: 218 نادہندگان سے 49 لاکھ 50 ہزار روپے،قصور سرکل  1343 نادہندگان سے 2 کروڑ 83 لاکھ 80 ہزار روپے سب سے بڑی ریکوری کی گئی،ننکانہ سرکل 132 نادہندگان سے 14 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔

ریکوری آپریشن پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی مدد سے کیا گیا۔

سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں پالیسی کا حصہ ہیں۔

 ترجمان لیسکو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ واجبات بروقت ادا کریں تاکہ ترسیلی نظام مالی دباؤ سے محفوظ رہے۔