ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کی چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائیاں 

ڈولفن سکواڈ کی چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائیاں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین: ڈولفن سکواڈ نے شہر بھر میں چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹ کی حامل موٹرسائیکلوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

 ترجمان ڈولفن کے مطابق سکواڈ نے مختلف کارروائیوں میں 36 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں جن کا ڈیٹا چیک کرنے پر وہ چوری شدہ ثابت ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق 12 موٹر سائیکلیں قانونی کارروائی مکمل ہونے پر سپرداری پر اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ 18 موٹرسائیکلوں کے خلاف جعلی نمبر پلیٹس رکھنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف مقامات سے برآمد ہونے والی مزید 6 چوری شدہ موٹرسائیکلیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیں۔

ایس پی ڈولفن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سپرداری پر ریلیز کی گئی اپنی موٹرسائیکلوں کا ریکارڈ فوری طور پر درست کروائیں تاکہ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔