ثمرہ فاطمہ:شہر میں فضائی آلودگی میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 200ریکارڈ کی گئی ہے۔آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔
سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح 420،ساندہ روڈ میں 413،ڈی ایچ اے 408،سید مراتب علی روڈ پر شرح 403 ،راوی روڈ 401،ٹاؤن شپ میں فضائی آلودگی کی شرح 401،شالیمار روڈ 390 ،صدر کینٹ میں آلودگی کی شرح 386ریکارڈ کی گئی۔