ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ؛ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

MD CAT Test, Section 144 imposed, Karachi, Commissioner Karachi Notification,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی میں میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے ایم ڈی ٹیسٹ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ  کر دی گئی۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ایکسپو سنٹر میں ہو رہا ہے۔ ضلعی حکومت نے ٹیسٹ کے دوران غیر متعلقہ افراد کی مداخلت روکنے کے لئے دفعہ 144 کے تحت ایکسپو سینٹر میں عام افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
صرف طلبہ ایڈمٹ کارڈ دکھا کر امتحانی مرکز میں داخل ہوسکیں گے۔
کمشنر کراچی نے 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  ہے۔ غیر متعلقہ افراد کی امتحان گاہ کے قرب و جوار میں مداخلت روک دیئے جانے سے ٹیس کے دوران امتحان گاہ میں کسی طرح کی بیرونی مداخلت اور  ٹیسٹ میں ممنوعہ ذرائع کے استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صرف طلبہ اور امتحانی عملے کو ہی ٹیسٹ کے اوقات میں ایکسپو سینٹر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
 کمشنر کراچی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 144کے نفاذ کا مقصد پرامن ماحول میں ٹیسٹ منعقد کرانا ہے، اس پابندی سے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں بیرونی عمل دخل سے بچا جاسکے گا۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعلقہ تھانے کو بلا امتیاز فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔