نیب ٹیم کی عمران خان سے190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی پونے سات گھنٹے تک تفتیش

190 million pounds scandal, NAB, Imran Khan, Ex Prime Minister of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لئے نیب کی ٹیم نے پونے سات گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔

نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل اعظم کر رہے ہیں۔ احتساب عدالت نے کل 17 نومبر کو نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر کے اسے سابق وزیر اعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہی  190 ملین پاونڈ سکینڈل کے حوالے سے آئندہ 4 دن تک تفتیش کرنے کی اجازت دی تھی۔  نیب ٹیم آج صبح اڈیالہ جیل پہنچی تھی اور پونے سات گھنٹے  تک چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے کے بعد شام سوا چار بجے آج کی تفتیش مکمل کر کے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران سابق وزیراعظم سے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے جڑی ہوئے واقعات اور مختلف دستاویزات سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

نیب ٹیم میں سربراہ سمیت 2 نئے افسران شامل تھے۔