ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر مراد راس کی پی ٹی آئی پر تنقید

ڈاکٹر مراد راس کی پی ٹی آئی پر تنقید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ڈاکٹر مراد راس کا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ تھا، ایک فیصد نوکری یا کسی کو گھر ملا ہے تو بتا دیں۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) لاہور ڈویژن کے صدر مراد راس نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ساڑھے 3 سال کرپشن میں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے منشور پر الگ حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا۔

استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما نے بتایا ہے کہ آج وکلاء کا گروپ اور یوتھ کے نمائندے پارٹی میں شامل ہوئے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو کسی کام کا نہیں پتہ تھا۔

Ansa Awais

Content Writer