معصوم بچی کو زنجیر سے باندھ کر قید کرنے والا ظالم زمیندار گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42ؔ :  ظفروال کے گاؤں میں ظالم زمیندار نے لہسن کی فصل میں داخل ہونے کی پاچاش میں 6 سال کی بچی کو زنجیروں میں جکڑ دیا۔ ننھی پری کو جانوروں کی طرح باندھنے کے واقعہ پر  ملک بھر میں غم و غصہ کی لہر  پھیل گئی۔ 

 نواحی گاوں ننگل سودکاں میں ظالم شخص نے ایک غریب گھرانے کی چھ سالہ معصوم بچی کو جانوروں کی طرح گردن میں زنجیر ڈال کر تالے لگا دئیے  تھے۔

 معصوم بچی کو باندھنے پر دادی اس کو معاف کرنے کے لئے منت سماجت کرتی رہی مگر ظالم شخص کو ترس نہ آیا 

اس واقعہ کے متعلق ویڈیو سوشل ویب سائٹوں پر پھیل گئی تو ظفروال پولیس کو اس کا نوٹس لینا پڑا۔ 

ظفروال میں ظالم شخص کے بچی کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھنے کے معاملہ پر ڈی پی او نارووال نے نوٹس لیتے ہوئے، بچی کو قید سے رہا کروا لیا۔ 

ایس ایچ او تھانہ ظفروال نے بچی کو بازیاب کروانے کے ساتھ  ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او نارووال نے کہا ہے کہ بچی کو زنیجیروں مین قید کر کے رکھنے کے ذمہ دار شخص کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔