برکی سے لاپتہ ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کی لاش کہاں سے ملی؟

برکی،طالبہ،لاپتہ،لاش،نہر،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) برکی سے لاپتہ ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کی نہر سے لاش برآمد،پولیس نے قتل اور خودکشی سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق مناہل متین بارہ نومبر کو لاپتہ ہوئی تھی، اس کا بیگ اور دوپٹہ پہلے ہی مل گیا تھا، پولیس نے طالبہ کی لاش تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی، حادثہ اور قتل سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تحقیقات کی جا رہی ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔