ویب ڈیسک: ڈار بھی ڈالر کی رفتار کم نہ کرسکے ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 8پیسے کا اضافہ ہوگیا ۔
انٹر بینک میں ڈالر 222.67 روپے سے بڑھ کر 222.75 روپے پر آگیا۔ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے،اسی طرح اسٹاک ایکسچینج میں کاوباری ہفتے کے آخری روز منفی آغاز ہوا ۔ 100 انڈیکس 120 پوائنٹس کمی سے 42699 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق 11نومبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7ارب 95کروڑ50لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13ارب 79کروڑ62لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،کمرشل بینکوں کے ذخائر 7کرور 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.83 ارب ڈالر ہوگئے ۔
ملکی مجموعی زخائر 7.50 کروڑ ڈالر اضافے سے 13.76 ارب ڈالر ہوگئے ،اسٹیٹ بینک کے پاس ڈیڑھ ماہ کے برابر درآمدی بل کی رقم رہ گئی ہے ۔