عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کے گھر کی تعمیر میں سب سے خاص کیا ہو گا؟  

Indian actors
کیپشن: Ranbir and Alia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی  اداکار نبیر کپور اور عالیہ بھٹ  کی شادی سے متعلق خبریں آتی رہتی ہیں اور جلد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے،اس حوالے سے دونوں کے عالیشان گھر کی تعمیر بھی جاری ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر میں ہر طرح کی آسائش  سمیت اس گھر میں خود کار درجہ حرارت بدلنے کی صلاحیت رکھنے والا سوئمنگ پول، تفریح کے لیے ایک باقاعدہ کھلے آسمان کے ساتھ تھیٹر نما گراؤنڈ بھی بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنے نئے گھر کی بناوٹ اور زیبائش و آرائش سے متعلق کافی سنجیدہ ہیں لیکن گھر کی تعمیر میں سب سے خا ص بات یہ ہے کہ کپور خاندان کی جانب سے رنبیر کپور کے والد رشی کپور کی چھوٹی سے چھوٹی یاد بھی سنبھال کر رکھی گئی ہے جو کہ بعد ازاں اس گھر میں منتقل کر دی جائے گی۔

رشی کپور کی پسندیدہ کرسی، اُن کی کتابیں سب عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے نئے گھر میں ایک خصوصی کمرے میں بطور یاد رکھی جائیں گی۔ یہی نہیں بلکہ  گھر میں رشی کپور کا ایک خصوصی کمرہ بنایا جا رہا ہے جو کہ رشی کپور کے نام وقف ہو گا۔

  خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی مزید تاخیر کے ساتھ  2022ء میں چلی گئی ہے مگر اِن کے گھر کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے۔