ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا ایکشن، 50 سالہ شخص  کو  قتل کرنیوالا ملزم دھرلیا گیا

Sundar murder case
کیپشن: Sundar murder case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :سندر  کے علاقے میں 50 سالہ شخص  کو  قتل کرنےوالے ملزم  کو پولیس نے پیچھا کرکے  گرفتار کر لیا۔
سندر پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ سندر کے علاقے موہلنوال میں ہوا، رات گئے ظہور احمد نامی شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق ملزم آفتاب مقتول ظہور کی بیوی کا بھانجا ہے، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کرلیے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے، قتل کی محرکات جاننے اور مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔