شہریوں کی لاپرواہی،کورونا نے مزید 37جانیں لے لیں،2208نئےکیسز

شہریوں کی لاپرواہی،کورونا نے مزید 37جانیں لے لیں،2208نئےکیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ملک بھر میں  کورونا وائرس سےمزید 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 230 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی۔

 
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، مہلک وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار 626، سندھ میں ایک لاکھ 57 ہزار 432، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 815، بلوچستان میں 16 ہزار 529، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 467، اسلام آباد میں 24 ہزار 871 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 640 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 
ملک بھر میں اب تک 50 لاکھ 18 ہزار 483 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 544 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 37 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 230 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 509، سندھ میں 2 ہزار 760، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 318، اسلام آباد میں 263، بلوچستان میں 156، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 131 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزکورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 50 کیسز سامنے آئے،  33 افراد موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 10 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو ئے۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor