فارن سیٹوں پر کھڑکی توڑ رش کا بھانڈا پھوٹ گیا

فارن سیٹوں پر کھڑکی توڑ رش کا بھانڈا پھوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: سنٹر لائزڈ داخلوں سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کا فارن سیٹوں پر کھڑکی توڑ رش کا بھانڈا پھوٹ گیا، پچیس میں سے صرف نو کالجز میں فارن کوٹہ کی سیٹوں پر سو فیصد داخلہ ہوسکا، سہارا اور شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کی فارن سیٹوں پر کسی نے داخلہ نہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق فارن کوٹہ کی 300 میں سے 173 سیٹوں پر امیدوار سامنے آئے جب کہ 127 سیٹیں خالی رہ گئیں، پچیس میں سے صرف نو پرائیویٹ میڈیکل کالجز جن میں اختر سعید، ایویسینا، سنٹرل پارک، ایل ایم ڈی سی، شالامار، شریف میڈیکل کالج، یونیورسٹی میڈیکل کالج لاہور، فاطمہ میموریل اور اسلام انٹرنیشنل کی تمام فارن سیٹوں پر داخلہ ہوا۔ 

راشد لطیف میڈیکل کالج کی 15 میں سے 12، آمنہ عنائت کی 10 میں سے 2، عزرا ناہید میڈیکل کالج کی 15 میں سے 3، عزیز فاطمہ کی 10 میں سے 2، العلیم میڈیکل کالج کی 10 میں سے 7، بختاور امین کی 10 میں سے 3 سیٹوں پر داخلہ ہوا جب کہ انڈیپنڈنٹس کالج کی 10 میں سے 1، اسلام میڈیکل کالج سیالکوٹ کی 15 میں سے 7، ملتان میڈیکل کالج کی 15 میں سے 5، اسلام میڈیکل کالج گوجرانوالہ کی 10 میں سے 1، رہبر میڈیکل کالج کی 10 میں سے 4، رائے میڈیکل کالج کی 10 میں سے 4، سیالکوٹ میڈیکل کالج کی 10 میں سے 5، یونیورسٹی میڈیکل کالج فیصل آباد کی 15 میں سے 2 فارن سیٹوں پر داخلہ ہوا۔

پرائیویٹ ڈینٹل کالجز کی 72 فارن سیٹوں میں سے 60 بھری گئیں جب کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں خالی رہ جانیوالی سیٹوں کو پی ایم ڈی سی قواعد کے تحت اوپن میرٹ کے تحت فل کیا گیا۔