ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی خان: پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات اسمگلر گرفتار

ڈی جی خان: پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات اسمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات اسمگلر حبیب گل گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان کے مطابق (ڈی جی خان) کوہِ سلیمان کے علاقے سے 15 ملین روپے مالیت کی 60 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، ملزم حبیب گل کو سخی سرور کے مقام پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم فورٹ منرو سے پنجاب منشیات سپلائی کرنے جا رہا تھا۔  

سی این ایف کے ترجمان کے مطابق ملزم پنجاب میں منشیات پھیلانے کے لیے یہی روٹ استعمال کرتا تھا، حبیب گل منشیات فروشی، اسمگلنگ اور اغوا برائے تاوان سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ 

ڈی جی سی این ایف کا کہنا ہےکہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے اگست 2025 سے اب تک 22.1 ٹن منشیات برآمد کی، برآمد کی گئی منشیات کی مالیت 2.4 بلین روپے سے زائد بتائی گئی۔