وقاص احمد: اقبال ٹاؤن کے علاقے میں تیزاب گردی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 21 سالہ نوجوان فاروق کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والا تیزاب نسبتاً کم نقصان دہ تھا، جس کے باعث متاثرہ نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔