ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  سبزہ زار پولیس کی کارروائی، پتنگیں بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پکڑلی

  سبزہ زار پولیس کی کارروائی، پتنگیں بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پکڑلی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سبزہ زار  پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پکڑ لی۔

ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایچ بلاک میں قائم فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے ملزم مجاہد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے فیکٹری سے 3310 تیار شدہ پتنگیں برآمد کیں جبکہ پتنگیں بنانے کیلئے استعمال ہونے والے 3600 بانس کے تیلے بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 16 بنڈل کاغذ اور 41 بنڈل بانس بھی برآمد کیے گئے۔ تاہم ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔