ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بڑا ایکشن، رجسٹریشن مہم شروع

 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بڑا ایکشن، رجسٹریشن مہم شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی بڑی تعداد سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام ایسی گاڑیوں کو باقاعدہ رجسٹر کرنے کا عمل شروع کرنے کی تیاری کر لی ہے، تاکہ سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے دہشت گردی اور جرائم میں استعمال ہونے کے خدشات کے پیش نظرمحکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبے بھر میں تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی، جبکہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی باقاعدہ پروفائلنگ بھی کی جائے گی۔

ابتدائی مرحلے میں لوئر دیر سے اس مہم کا آغاز کیا جائے گا، جہاں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

 حکام کے مطابق گاڑیوں کی پروفائلنگ کیلئے مخصوص مراکز قائم کیے جائیں گے، جبکہ رجسٹریشن کے عمل کو سہل بنانے کیلئے ایک خصوصی موبائل ایپلیکیشن بھی تیار کر لی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز نے اس عمل کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے واضح ٹائم فریم بھی طے کر دیا ہے، تاکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کر کے سیکیورٹی خطرات کو کم کیا جا سکے۔