ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  عالمی یوم عجائب گھر پر لاہور میوزیم میں شہریوں کیلئے داخلہ مفت 

   عالمی یوم عجائب گھر پر لاہور میوزیم میں شہریوں کیلئے داخلہ مفت 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:عالمی یومِ عجائب گھر کے موقع پر لاہور میوزیم  میں شہریوں کیلئے داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق 18 مئی کو لاہور میوزیم صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک عوام کیلئے بلا معاوضہ کھلا رہے گا۔ شہری اس موقع پر تاریخی نوادرات، قدیم تہذیبوں سے متعلق نایاب اشیاء اور مختلف گیلریز کا مشاہدہ کر سکیں گے۔

میوزیم انتظامیہ نے شہریوں، طلبہ اور فیملیز کو دعوت دی ہے کہ وہ عالمی یومِ عجائب گھر کے موقع پر اس ثقافتی ورثے سے بھرپور استفادہ کریں۔

واضح رہے کہ عام دنوں میں لاہور میوزیم میں بڑوں کیلئے داخلہ فیس 50 روپے جبکہ بچوں کیلئے 20 روپے مقرر ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کیلئے داخلہ فیس ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے۔