ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مال روڈ انڈر پاس میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار گاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی

مال روڈ انڈر پاس میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار گاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی:شہر کے مصروف علاقے کینال روڈ پر مال روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرا گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار خطرناک اوورٹیکنگ اور برق رفتاری کا مظاہرہ کر رہا تھا اور مختلف گاڑیوں کو اوورٹیک کرتے ہوئے انڈر پاس میں داخل ہوا۔ اسی دوران موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گاڑی کے پچھلے حصے سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کے دانت اور ہاتھ کی کلائی ٹوٹ گئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے میں کار سوار محفوظ رہا تاہم گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد ٹریفک کی روانی کچھ دیر متاثر رہی جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔