سٹی 42: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 150 رنز کا ہدف دے دیا
پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش اور آندھی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو کر 13 اوورز تک محدود ہوگیا ، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیْصلہ کیا تھا ۔
لاہور قلندرز نے اننگز کا آغاز شاندار طریقے سے کیا ،3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز نے دھواں دار بیٹنگ کی اور مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ فخر زمان 60 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
زلمی کے احمد دانیا، رضا اور ڈینئیل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور کے کھلاڑیوں کی خراب فیلڈنگ کی وجہ سے قنلدرز کے کھلاڑیوں کو فائدہ بھی ملا۔