ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز کی کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں ؛ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد

کسٹمز کی کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں ؛ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر 2 کارروائیوں میں  ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

کسمٹز حکام کے مطابق کراچی سے دبئی کے  راستے انڈونیشیا کے مسافر سے 27 ہزار سے زائد امریکی ڈالر برآمدکیےگئے۔ انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، اس نے ڈالر اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔

دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔کسٹمز حکام کے مطابق محمد عرفان اللہ نامی مسافر گلف ائیرکی پرواز  جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا، دمام کے مسافر نے بھی سعودی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ 

دونوں کارروائیاں ڈیپارچر پر تعینات کسٹمز کی شفٹ ون کے عملے نے کی ہیں۔خیال رہے کہ مسافروں کو پاکستان سے بیرون ملک صرف پانچ ہزار ڈالر یا اس کے مساوی رقم لے جانے کی اجازت ہے۔

پانچ ہزار ڈالر سے زائد رقم لے جانے والے مسافروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔