سٹی 42 : ہری پور شہر و گردونواح میں مٹی و گردوغبار کا طوفان شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔
ہری پور میں تیز آندھی کے باعث مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تیز اندھی کے باعث بجلی کے مختلف فیڈر ٹرپ کر گئے، جس کی وجہ سے پورا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔ہری پور کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی شروع ہوچکی ہے ۔