سٹی 42: پشاور زلمی اور لاہور قلندر میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا
راولپنڈی میں موسم نے انگڑائی لے لی ، مٹی کا طوفان آگیا ، پنڈی اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین بھی مٹی کے طوفان سے دوچار ہو رہے ہیں ، مٹی کے طوفان کی بدولت پشاور زلمی اور لاہور قلندر میچ کا ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے ،
اس وقت پنڈی کے کچھ علاقوں میں بارش بھی شروع ہوچکی ہے ، پچ کو کور کردیا گیا ہے
واضح رہے پشاور زلمی اور لاہور قلندر میچ کے ٹاس کا وقت ساڑھے سات اور میچ آٹھ بجے کھیلا جانا تھا