ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ لطف اللہ بھٹو انتقال کرگئے

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ لطف اللہ بھٹو انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، داعی قرآن حافظ لطف اللہ بھٹو 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ 

حافظ لطف اللہ بھٹو گذشتہ تین روز بخار میں مبتلاتھے۔ حافظ لطف اللہ بھٹو کو  کل صبح 8 بجے نواحی گاؤں منصورہ کے آبائی قبرستان میں سپردِخاک کردیا جائےگا۔

مرحوم کے سوگواروں میں 7 بیٹے ، 4 بیٹیوں اور ایک بیوہ شامل ہے ۔

 ضلع امیر جماعت اسلامی فقیر محمد لاکھو ، ایاز اصلاحی ، احسن بھٹو نے مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے، دوسری طرف جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے ۔