ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، برطانوی پارلیمنٹ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری

مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، برطانوی پارلیمنٹ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانوی پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر پر 42 صفحات پر مشتمل ایک جامع تحقیقی رپورٹ جاری کر دی جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ کشمیر کا تنازع پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت دو طرفہ مذاکرات پر زور دیتا ہے جبکہ پاکستان اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے بین الاقوامی مداخلت کا خواہاں ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مشکوک واقعہ کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی جو علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں بھارت کے جارحانہ رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ نئی دہلی نے طاقت، دھمکی اور الزام تراشی کا سہارا لیا جبکہ پاکستان نے ذمہ داری، صبر و ضبط اور بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے دفاعی حکمت عملی اپنائی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کیں۔ رپورٹ میں عالمی برادری بالخصوص امریکہ اور برطانیہ پر بھی تنقید کی گئی کہ انہوں نے اس خطرناک بحران کے حل کیلئے سستی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔