ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلوے میں سلیک پریڈ، مسافر نہ ہونے پر ٹرینوں کی منسوخی جاری

پاکستان ریلوے میں سلیک پریڈ، مسافر نہ ہونے پر ٹرینوں کی منسوخی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان ریلوے میں مسافروں کی کمی کے باعث سلیک پریڈ کا سلسلہ جاری  جس کے تحت متعدد ٹرینیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔ آج بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کو بھی آپریشن سے نکال دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ان دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر متبادل ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ ان کا سفر متاثر نہ ہو۔

بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو آج کراچی ایکسپریس میں منتقل کیا جائے گا جو شام 6 بجے اپنے مقررہ وقت پر لاہور سے کراچی روانہ ہوگی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا،جو رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کی کم تعداد اور مالی خسارے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم مستقبل میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے کر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔