ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں نے بجلی کا استعمال کم کردیا، اہم وجہ سامنے آگئی

لاہوریوں نے بجلی کا استعمال کم کردیا، اہم وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:شہر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے باوجود صارفین نے بجلی کا استعمال کم کر دیا، قیمتوں میں اضافہ و سولر سسٹم کی تنصیب کی وجہ سے بجلی کا استعمال کم ہونے لگا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لیسکو کے ٹرانسمیشن سسٹم پر تقریباً 600 میگاواٹ بجلی سرپلس ہو گئی، لیسکو میں بجلی کی طلب 2681 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی، این پی سی سی سے فراہمی 3350 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ 

لیسکو کے صارفین 2520 میگاواٹ تک بجلی استعمال کر رہے ہیں، کمپنی نے 150 میگاواٹ کی بنیاد پر بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے۔