عابد چودھری:لاہور کے علاقہ کاہنہ میں حویلی کے سامنے کھڑے ہونے کے جھگڑے پر نوجوان قتل، محلے دار ملزمان جاوید، نشان علی اور اسد نے نوجوان مبشر کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے حویلی سامنے کھڑے ہونے پر پہلے جھگڑا کیا پھر فائرنگ کر دی۔پیٹ میں فائرلگنے کے باعث مبشر موقع پر دم توڑ گیا۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی، واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔