سٹی42: لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز کو گرفتار کیا۔ ملزم پیمپر کے خالی شاپروں میں منشیات چھپا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق، ملزم کے قبضے سے 8 کلو چرس اور 1150 گرام افیون برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق شہباز لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔