سٹی42:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپرمحمد رضوان نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل فیکٹری سے اپنی مرضی کے نئے بیٹ بنوا لئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان دونوں اپنی پسند کے بیٹ بنوانے کے لیے فیکٹری گئے جہاں انھوں نے فیکٹری میں کئی گھنٹے ، گزارےمختلف بیٹوں کاجائزہ لیا اور بڑی سوچ و بچار کے بعد اپنی پسندکے بیٹ بنوائے۔اس موقع پر دونوں کرکٹرز نے کہا کہ بیٹ اپنی پسند کا ہو تو پھر کھیلنے کا بھی مزہ آتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز اگلے ماہ سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہو رہا ہے۔