ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

100 سے زائد وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار ، 5 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد

100 سے زائد وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار ، 5 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: 100 سے زائد وارداتیں کرنے والا گروہ لاری اڈا پولیس کی گرفت میں آ گیا،ملزمان اسلحہ کے زور پر معصوم شہریوں سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

لاری اڈہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کریمنل ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا جو کہ 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 3 لاکھ 50 ہزار نقدی، موٹر سائیکل، 5 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ملزمان اسلحہ کے زور پر معصوم شہریوں سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔گرفتار ملزمان میں سلمان عرف سائیں منگتا اور عامر شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی سٹی کہتے ہیں انسداد جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔