یُوکے ایشین فلم فیسٹیول: پاکستانی نمرہ بُچہ کے  3 ایوارڈز کی بھارت میں دھوُم

Nimra Bucha, UK Asian Film Festival, Instagram, Instagram Story, City42
کیپشن: Nimra Bucha  in her Instagram  post, expressed her excitement and appreciation for the three major wins .at UK Asian Film Festival
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ بچہ نے 3 بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کئے تو پڑوسی ملک سے بھی انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے پڑوسی ملک کے اداکار راج کمار راؤ کی انسٹا اسٹوری ری شیئر کی۔

 اداکار راج کمار راؤ کی اسٹوری میں وہ اور نمرہ بچہ یوکے ایشن فلم فیسٹیول میں ایک ساتھ موجود ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے نمرہ بچہ کو ان کے کام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پڑوسی ملک کے اداکار راج کمار راؤ کی جانب سے سرائے جانے پر اداکارہ نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’آج کے تمام اچھے مشوروں کے لیے شکریہ، پڑوسی۔ آپ کا کام بہت زیادہ پرجوش اور متاثر کن ہے‘۔

 یاد رہے کہ نمرہ بُچہ تین انٹرنیشنل فلمی پروجیکٹ ’پولائٹ سوسائٹی‘، کملی، مس مارول کا حصہ رہی ہیں اور انہوں نے اپنی پرفارمنس سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔ اداکارہ کی جانب سے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی گئی ہے جس پر انہوں نے 3 ایوارڈز کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی ہے۔

اپنی پوسٹ میں نمرہ بُچہ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کی صلاحیتوں کو پہچانا اور انہیں ان اعزازات سے نوازا۔ فلم کملی پر ’فلم کیوریٹر چوائس ایوارڈ اور پولائٹ سوسائٹی پر فلم والاز چوائس ایوارڈسے نواز گیا جبکہ انہیں ایک ایوارڈ ’چیمپئننگ چینج‘ پر بھی ملا ہے۔