معروف بالی ووڈ جوڑی رواں سال شادی  کے بندھن میں بندھنے کو تیار

Arjun kapoor,Malika arora
کیپشن: Malaika arora and Arjun kapoor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک اور بالی ووڈ جوڑی رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہے۔
  تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی نامورجوڑی ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور سے رواں سال شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور رواں سال موسم سرما یعنی نومبر یا دسمبر میں شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، شادی مبینہ طور پر ممبئی میں ہوگی جس میں صرف ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی شرکت ہوگی۔

 حال ہی میں ملائکہ اروڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں ارجن کپور کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

ملائکہ نے کہا کہ میں اور ارجن چیزوں پر بہت بحث کرتے ہیں، ہمارے خیالات ایک جیسے ہیں، ہم ایک ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور یقینی طور پر اپنا مستقبل بھی ایک ساتھ دیکھتے ہیں۔