سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا،مزید مہنگا ہو گیا

Gold price increased
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

 فی تولہ قیمت میں آج 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 38 ہزار 400 روپے ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 656 ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں ایک اونس سونے کا دام 17 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 816 ڈالر فی اونس ہے۔