ایک اور وائرس پھیلنے کا خدشہ،محکمہ صحت نے خبردار کر دیا 

congo virus,Health department
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)جانوروں میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خدشہ،محکمہ صحت نے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کوالرٹ کردیا

محکمہ صحت نے اس سلسلے میں کائیڈلائنز جاری کرتے ہوئےاحتیاطی تدابیر اپنانے اور مشتبدہ کیسز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔قربانی سے قبل جانوروں کی نقل و حرکت کےباعث کانگو وائرس پھیل سکتاہے۔

جانوروں کی دیکھ بھال پر مامور افراد، بیوپاری اور  قصائی بھی کانگوں وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں، کانگووائرس جانوروں پر پلنے والے چیچڑکےکاٹنےیامتاثرہ جانور اور مریض کے خون کے ذریعے منتقل ہوسکتاہے۔

کانگوں وائرس کی علامات میں بخار، جسم  اور پٹھوں میں درد، گردن میں اکڑن، سر درد، آنکھوں کا دکھنا، الٹی، پیٹ میں درد شامل ہیں۔مویشی منڈی جاتے وقت بچوں اور بزگ افراد کو ساتھ نہ لے کرجائیں۔ہلکے رنگ کے پوری آستین والا لباس اور بند جوتے پہنیں،جانور خریدتے وقت تسلی کریں کہ وہ چیچڑ سے پاک ہو۔