ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی انتظامیہ کاحکومت سے اہم مطالبہ

corona staff,Bsl 3 lab
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)کورونا ٹیسٹ کرنے والے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی بی ایس ایل تھری لیب کا تمام سٹاف فارغ کر دیا گیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق آئی پی ایچ ، بی ایس ایل تھری لیب میں 12 ٹیکنالوجسٹس 2 مالیکیولر بائیولوجسٹ کام کر رہے تھے ۔لیب کو فعال رکھنے کیلئے سٹاف کی خدمات جاری رکھنے کی بجائے فارغ کر دیا گیا ۔

 2 مالیکیولر بائیولوجسٹ اپنے فنڈز سے بھرتی کرکے کام چلانے کی کوشش کی ،بی ایس ایل تھری لیب جزوی طور پر غیر فعال ہونے دے ٹیسٹوں کی سہولت متاثر ہوئی ۔

آئی پی ایچ ،کورونا وبا کے دوران لیب میں عارضی بھرتی کیا گیا، سٹاف سابق حکومت نے فارغ کر دیا ۔ مارچ میں سٹاف فارغ کرنے کے بعد سے لیب کو فعال رکھنا مشکل ہو گیا۔
آئی پی ایچ انتظامیہ نے لیب فعال کرنے کیلئے موجود حکومت سے سٹاف کی بھرتی کی استدعا کر دی۔