ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالی بحران،پنجاب حکومت نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے رابطہ کرلیا

مالی بحران،پنجاب حکومت نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے رابطہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : مالی بحران ،پنجاب حکومت نے  وزیر اعظم سیکرٹریٹ سےرابطہ کرلیا۔کورونا وائرس کےحوالے سے پیدا ہونے والےحالات میں مالی بحران پرصوبائی وزیر خزانہ آج وزیر اعظم عمران خان کوصوبائی مالی معاملات پر بریفنگ دیں گے،،ایوان وزیراعظم میں ہونے والی اہم بریفنگ میں چیئرمین پی اینڈ ڈی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

اجلاس میں پنجاب کو درپیش مالی بحران،کورونا کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات اور آئندہ مالی سال کےبجٹ کی تیاری کے لیے مشکلات بارے آگاہی دی جائےگی،صوبائی حکومت اپنےاین ایف سی شیئرکی ادائیگی کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھےگی۔

خیال رہے پنجاب حکومت نے بجٹ 21- 2020 کی تیاریاں شروع کردی ہیں،  وزیرخزانہ نے مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کردیا  ہے، رواں سال 350 ارب کا ڈویلپمنٹ بجٹ پیش کیا جائے گا، مرتب کی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی بنانے کے بجائے نجی شعبے پر انحصار بڑھایا جائے گا۔

 بجٹ میں سرکاری سطح پر اتھارٹی کے قیام کی بجائے پرائیویٹ سیکٹر کو موقع دیا جائے گا، جبکہ حکومت کاروبار میں آسانی کے لیے درخواست گزاروں سے پانچ کی بجائے ایک ریٹرن کے لیے بھی تجویز زیر غور ہے، تجاویز میں کہا گیا ہے کہ صنعتی شعبہ کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی سٹیک ہولڈرز کو  پنجاب حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

 تجاویز مین تعمیراتی صنعت کی ترقی کے لیے ٹیکس اور سٹیمپ ڈیوٹی کی شرح میں کمی کی جائے گی، جبکہ بجٹ2020-21 مزید 50 ٹیکس ختم کیے جانے کی بھی نوید ہے، عارضی درآمدات جو برآمدات کے لیے کی جاتی ہیں ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی بھی تجویز ہے۔

  کمرشل اور تجارتی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر پولیس سٹیشنوں کے قیام بھی عمل میں لایا جائے گا،  بنک آف پنجاب کے تعاون سے 30 ارب روپے کا نیوسٹارٹرپروگرام متعارف کروایا جائے گا، پروگرام کے تحت پہلی بار کاروبار کا آغاز کرنے والوں کو مالی معاونت اورتربیت کے مواقع فراہم کیا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer