پنجاب حکومت کی بجٹ 21-2020 کی تیاریاں

پنجاب حکومت کی بجٹ 21-2020 کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: جٹ کو عوام کے لیے کیسے قابل قبول بنایا جائے، پنجاب حکومت کی بجٹ 21-2020 کی تیاریاں، رواں سال 350 ارب کا ڈویلپمنٹ بجٹ پیش کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے بجٹ 21- 2020 کی تیاریاں شروع کردی ہیں،  وزیرخزانہ نے مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کردہا ہے، رواں سال 350 ارب کا ڈویلپمنٹ بجٹ پیش کیا جائے گا، مرتب کی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی بنانے کے بجائے نجی شعبے پر انحصار بڑھایا جائے گا۔

 بجٹ میں سرکاری سطح پر اتھارٹی کے قیام کی بجائے پرائیویٹ سیکٹر کو موقع دیا جائے گا، جبکہ حکومت کاروبار میں آسانی کے لیے درخواست گزاروں سے پانچ کی بجائے ایک ریٹرن کے لیے بھی تجویز زیر غور ہے، تجاویز میں کہا گیا ہے کہ صنعتی شعبہ کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی سٹیک ہولڈرز کو  پنجاب حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

 تجاویز مین تعمیراتی صنعت کی ترقی کے لیے ٹیکس اور سٹیمپ ڈیوٹی کی شرح میں کمی کی جائے گی، جبکہ بجٹ2020-21 مزید 50 ٹیکس ختم کیے جانے کی بھی نوید ہے، عارضی درآمدات جو برآمدات کے لیے کی جاتی ہیں ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی بھی تجویز ہے۔
  کمرشل اور تجارتی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر پولیس سٹیشنوں کے قیام بھی عمل میں لایا جائے گا،  بنک آف پنجاب کے تعاون سے 30 ارب روپے کا نیوسٹارٹرپروگرام متعارف کروایا جائے گا، پروگرام کے تحت پہلی بار کاروبار کا آغاز کرنے والوں کو مالی معاونت اورتربیت کے مواقع فراہم کیا جائے گا۔

 ملک کی تعمیر و ترقی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کاٹیج انڈسٹری میں 30 فیصد جبکہ سٹارٹر روگرام کا  20 فیصد خواتین کے لیے مختص کیا جائے گا۔

600 ملین کی لاگت سے فارماسوٹیکل سیکٹر کے لیے تجربہ گاہ بنائی جائے گی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، یوٹیلیٹی کے اخراجات میں کمی کے لیے صنعتوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے رعایتی ٹیرف یا سبسڈی کی تجویز پر غور ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer