ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبے بھر کی فلور ملز بند

صوبے بھر کی فلور ملز بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی کال پر پنجاب بھر کے فلور ملز نے ہڑتال کر دی۔ ایسوسی ایشن کے پنجاب زون کے چئیرمین عبدالروف مختار کہتے ہیں کہ حکومت فلور ملز کو گندم کی فراہمی کی یقین د ہانی کروائے آج ہی ملیں چلا دیں گے جبکہ آٹے کی قلت کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کی کال پر آج سے صوبے بھر کی فلار ملز غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دی گئیں۔ چیئرمین ایسوسی ایشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی جانب سے ملز پر چھاپوں کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے۔ مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ محکمہ خوراک نے 72 گھنٹے پسائی کے لئے گندم مل میں رکھنے کی اجازت دی تھی جس پر محکمہ خوراک نے عمل نہیں کیا۔ ملز کے پاس 48 گھنٹے کی گندم بھی موجود نہیں ہے،انتظامیہ گندم خریداری میں بدترین ناکامی کے بعد اب ملز میں موجود گندم جبری طور پر اٹھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک نے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔کاروبار کرتے ہیں مگر عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔آج سے ملیں بند کر دی ہیں۔آٹے کے بحران کی ذمہ داری حکومت اور محکمہ خوراک پر ہوگی۔

گزشتہ روز محکمہ خوراک پنجاب اور  ضلعی انتظامیہ کے صوبہ بھر میں فلور ملز پر چھاپوں کے خلاف پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب کی تمام فلور ملیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون عبدالرؤف مختار کا کہناتھا کہ محکمہ خوراک کی ناقص پالیسیوں کے باعث فلور ملز بند کر رہے ہیں، غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 1600 سے 1800 روپے فی من ہے جبکہ حکومت فلور ملز کو مہنگے داموں گندم خرید کر سستے داموں آٹا فروخت کرنے کا کہہ رہی ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے 10 کلو اور 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 420 روپے اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 825 روپے ہوگئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer