محکمہ زکوۃ مستحقین میں زکوۃ  کی تقسیم کیلئے کمیٹیاں تشکیل نہ دے سکا

محکمہ زکوۃ مستحقین میں زکوۃ  کی تقسیم کیلئے کمیٹیاں تشکیل نہ دے سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عید سر پرآگئی ہے محکمہ زکوۃ ابھی تک مستحقین میں زکوۃ  کی تقسیم کیلئے کمیٹیاں ہی تشکیل نہ دے سکا۔

تفصیلات کے  مطابق حکومت پنجاب ہر سال اربوں روپے عید کےموقع پر زکوۃ فنڈ کی صورت میں مستحقین میں گزارہ الاونس کی مد میں فی کس ایک ہزارروپے تقسیم کرتی ہے، اس بار زکوۃ کمیٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے گزارہ الاونس کی تقسیم مشکل میں پڑی گئی ہے۔   مستحقین اور غربا نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں عید کے موقع پر زکوۃ دی جائے،  زکوۃ کمیٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے اس عید پر شائد مستحقین زکوۃ سے محروم رہ سکتے ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری زکوۃ عالمگیراحمد خان کا کہنا ہے کہ وہ اضلاع کے ڈی سیز سے رابطے میں اورعید سےقبل زکوۃ کی تقسیم کا پروگرام رکھتے ہیں۔      

Shazia Bashir

Content Writer