اغواء ہونے والی بارہ سالہ لڑکی کی ماں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

اغواء ہونے والی بارہ سالہ لڑکی کی ماں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: اغواء ہونے والی بارہ سالہ لڑکی کی والدہ انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔ بیٹی کی برآمدگی کیلئے درخواست دائر کی، عدالت نے پولیس کو لڑکی بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق الجنت ٹاون چونگ کی ممتاز بی بی نے اپنے وکیل ملک اظہر عباس کی وساطت سے اپنی بارہ سالہ بیٹی سیما کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کی۔ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کاشف ، احمد اور سیف اللہ نے اسکی بیٹی کو اغوا کر لیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  عمران خان ایک روزہ دورہ پر آج لاہور آئیں گے

پولیس مقدمہ درج کر رہی ہے نہ لڑکی کو بازیاب کررہی ہے،پولیس نے ملزمان سے ساز باز کر لی ہے۔ خاتون نے استدعا کی کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن نے ایس ایچ او تھانہ چونگ کو مغوی لڑکی سیما کو کل ملزمان سے بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔