رمضان المبارک میں ناجائز منافع خور مافیہ شہریوں کو بخشنے کیلئے تیار نہیں

رمضان المبارک میں ناجائز منافع خور مافیہ شہریوں کو بخشنے کیلئے تیار نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: رواں ماہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا 50 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،شہری برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں زبردست اضافے پر بلبلا اٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ایک ماہ کے دوران برائلر مرغی 50 روپے مہنگی ہوکر 276 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گی۔ اگر جمعہ کے روز برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلوگرام سستا ہوا مگر شہریوں نے اس کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر قراردیدیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:عدالت کے حکم پر عطائیوں کے خلاف کاروائی ،جعلی ڈاکٹرز کسی رعایت کےمستحق نہیں 

 شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ دوسری جانب پولٹری ٹریڈر ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید کا کہنا تھا کہ بیماری کے باعث مرغی کی گروتھ متاثر ہوئی اور طلب ورسد کا توازن بگڑا  اور قیمتوں میں اضافہ ہوا۔